ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ سپر سٹارز سلمان خان اور شاہ رخ خان کی دوستی ایک بار پھر اتنی گہری ہوگئی ہے کہ شاہ رخ نے انہیں اپنے بھائی سے بڑھ کر قرار دے دیا۔
گزشتہ چند سال کے دوران سلمان خان اور شاہ رخ خان میں اختلافات اس قدر شدید تھے کہ دونوں آپس میں بات کرنا تو دُور ایک دوسرے کی طرف دیکھتے بھی نہیں تھے تاہم اب وہ وقت گزر چکا ہے اور دونوں اداکار ایک بار پھر نہ صرف آپس میں بہترین دوست ہیں بلکہ ایک دوسرے سے بھائیوں کی طرح بے انتہا محبت بھی کرتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں شاہ رخ سے جب پوچھا گیا کہ آپ سلمان خان کو اپنا بھائی مانتے ہیں تو انہوں نے جواب دیا سلمان میرے لیے بھائیوں سے بڑھ کر ہے۔ ان کے جواب نے ثابت کر دیا کہ وہ بالی ووڈ کے ہی نہیں بلکہ دلوں کے بھی بادشاہ ہیں۔