ممبئی (جیوڈیسک) کار حادثہ کیس میں سلمان خان نے اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے کے وقت نہ تو وہ نشے میں تھے اور نہ ہی گاڑی چلا رہے تھے۔
کار حادثہ کیس میں سلمان خان نے ریکارڈ کرائے گئے بیان میں اپنے اوپر لگے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کے وقت نہ ہی وہ نشے میں تھے اور نہ ہی گاڑی چلا رہے تھے۔
دبنگ خان کا کہنا تھا کہ کار ان کا ڈرائیور چلا رہا تھا اور جب حادثے کے بعد ان کی طرف کا دروازہ جام ہوا تو وہ ڈرائیور کی طرف والے دروازے سے باہر نکلے۔
واضح رہے کہ سلمان خان پر الزام ہے کہ انہوں نے ستمبر 2002 میں نشے کی حالت میں ممبئی کے علاقے باندرا میں ایک بیکری کے باہر سوئے 5 افراد کو گاڑی تلے کچل دیا تھا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جب کہ 4 زخمی ہوگئے تھے۔