ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) بالی ووڈ سلطان سلمان خان کا کووڈ 19 کا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے۔
سلمان خان اور اُن کی پوری فیملی گزشتہ ایک ہفتے سے قرنطینہ میں تھی جس کی وجہ اُن کے اسٹاف ممبران تھے جو کہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے یہاں تک سلو میاں کے ذاتی ڈرائیور بھی اس مہلک وباء کی زد میں آگئے ہیں جس کے بعد سے خان فیملی نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔
کورونا کے شبہ میں سلمان خان کی پوری فیملی کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے تھے جس کی رپورٹ آج سامنے آگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق خان فیملی کے تمام لوگوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔
دوسری جانب سلمان خان کے قرنطینہ میں جانے کے بعد مقبول ترین متازع شو ’بگ باس 14‘ کی شوٹنگ بھی کھٹائی میں پڑ گئی تھی لیکن اب کہا جارہا ہے کہ سلمان خان کل سے اس شو کی شوٹنگ شروع کردیں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: سلمان خان نے کورونا کے شبہ میں خود کو قرنطینہ کرلیا
واضح رہے کہ بگ باس کے ساتھ ساتھ سلمان خان اپنی نئی آںے والی فلم ’رادھے‘ پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ فلم کی شوٹنگ گزشتہ ماہ مکمل ہو گئی تھی ۔ فلم میں اُن کے مد مقابل دیشا پٹانی مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔