ممبئی (جیوڈیسک) ہر وقت تنازعات اور خبروں میں رہنے والے سلمان خان نے پرستار کی جانب ان کی تصویر بنانے پر موبائل توڑ ڈالا۔ سلمان خان ممبئی کے لیلا وتی اسپتال میں داخل لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی عیادت کے لیے پہنچے تو وہاں موجود ذرائع سے دور ہی رہے اور عیادت کرنے کے بعد اپنی گاڑی میں بیٹھ کر جانے لگے تو اس دوران ان کے ایک پرستار نے بغیر اجازت ان کی تصویر بنانا شروع کر دی۔
جس پر سلمان خان غصے میں آ گئے۔ تصویر بنانے والے پرستار کو اپنی جانب بلایا اور اس کا قیمتی موبائل لے کر سڑک پر دے مارا۔ سلمان خان کی اس حرکت کی وجہ سے اپنے قیمتی موبائل سے ہاتھ دھونے والے پرستار نے کہا سلمان کی حرکت ان کے لیے افسوسناک ہے۔