ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی آئے دن اسکینڈلز اور طرح طرح کی خبروں میں رہنیوالے سلمان خان نے پرستاروں کو وضاحتیں پیش کرنے کیلئے اپنی ویب سائٹ بنا لی۔ پرستاروں کی ناراضگی سے خوفزدہ سلمان خان خود سے جڑی ہر خبر پر بروقت ردعمل دیا کریں گے۔
کبھی ہرن کے غیر قانونی شکار پر پولیس کا سامنا تو کبھی غلط ڈرائیونگ سے شہری کو مارنے کے الزام میں عدالتوں کے چکر، بالی سپر سٹار سلمان خان ہمیشہ تنازعات میں گھرے رہے۔
حال ہی میں اداکارہ جیا خان کی خودکشی کے کیس میں بھی ان کا نام خبروں میں گردش کرتا رہا۔ اس صورتحال سے تنگ آ کر سلمان خان نے اپنی ویب سائٹ بنانے کا اعلان کیا ہے جہاں وہ اپنے پرستاروں کو لمحہ بہ لمحہ اصل حقائق سے آگاہ رکھیں گے، ویب سائٹ کا نام سلمان خان فائلز ڈاٹ کام ہے۔