ممبئی (جیوڈیسک) رپورٹس کے مطابق سلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم “سلطان”میں باکسر کے روپ میں دشمنوں کے چھکے چھڑانے کے لئے آ رہے ہیں۔ دبنگ خان نے اپنی اس فلم کے کردار کیلئے اپنے وزن میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فلم میں باکسر کے کردار کے ساتھ انصاف کرنے کے لئے بجرنگی بھائی جان نے اپنا وزن بڑھانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور اس حوالے سے اپنے ڈائٹ پلان میں بھی کافی تبدیلیاں کی ہیں۔
فلم کے ڈائریکٹر علی عباس ظفر ہیں اور فلم اگلے سال سینما گھروں کی زینت بنے گی۔