سلمان خان کے ساتھ کام کرنا ایک منفرد تجربہ ہے، سونم کپور

Sonam Kapoor

Sonam Kapoor

میلبرن (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کا کہنا ہے کہ ان کے لئے دبنگ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنا ایک منفرد اور دلچسپ تجربہ رہا ہے۔

آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں منعقدہ انڈین فلم فیسٹیول میں شرکت کے دوران سونم کپور کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے فلم کیرئیر کا آغاز ’’سانوریا‘‘ سے کیا تھا جس میں سلمان خان نے بھی کام کیا تھا اور اب وہ ایک بار پھر “پریم رتن دھان پایو” میں ایک بار پھرنظر آئیں گی۔ دبنگ خان کے ساتھ کام کرنا ان کے لئے منفرد تجربہ رہا ہے اور اس سے وہ بہت لطف اندوز ہوئی ہیں۔

سونم کپور کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری میں 8 سال مکمل ہونے پران میں تبدیلی نہیں آئی ہے ، فیشن کے حوالے سے لوگوں کی سوچ یکساں نہیں ہوتی اس لئے اس سلسلے میں ہمیں دوسروں کی سوچ کے بارے میں فکرمند ہونے کے بجائے اپنے آپ سے مطمئن ہونا چاہیے۔