نئی دہلی (جیوڈیسک) دبنگ سلمان خان نے فلم ہیرو کا ریمیک بنانے کا اعلان کر دیا۔ بالی ووڈ میں آج کل پرانی فلموں کے ریمیک بنانے کا رجحان عروج پر ہے اور اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے سلمان خان ماضی کی سپر ہٹ فلم ” ہیرو “کا ریمیک بنانے جا رہے ہیں۔ 80 کی دہائی میں بننے والی فلم ہیرو کو بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار سبھاش گھئی نے ڈائریکٹ کیا تھا جبکہ فلم میں مرکزی کردار جیکی شروف نے نبھایا تھا۔ دبنگ سلمان خان کے مطابق ہیرو ان کی پسندیدہ ترین فلموں میں سے ایک ہے جس کا میوزک، کہانی اور خاص طور پر جیکی شروف کی اداکاری کا کوئی ثانی نہیں۔
اسی لئے وہ اس فلم کو دوبارہ سے بنانے کا ارادے رکھتے ہیں۔ سلمان خان ہیرو کے ریمیک میں مشہور اداکار آدیتیا پنچولی کے بیٹے سورج پنچولی اور سنیل سیٹھی کی بیٹی اتھیا سیٹھی کو بریک دینے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں جس کی شوٹنگ کا آغاز آئندہ سال کر دیا جائے گا۔ ہیرو کے ریمیک کی ایک اور خاص بات یہ بھی ہے کہ 1983 میں بننے والی فلم ہیرو کے خالق سبھاش گھئی ریمیک فلم کا میوزک کمپوز کر رہے ہیں۔