ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کی نئی اداکارہ بیٹی ٹینا اہوجا نے اپنے والداور اداکار گووندا کی جانب سے سلما ن خان کو انہیں بالی ووڈ میں متعارف کرانے سے متعلق تمام افواہوں کی تردید کردی۔
بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ٹینا اہوجا فلمی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل ہی اپنے والد اور سلمان خان کی دوستی کے باعث افواہوں کی زد میں آگئی ہیں، بالی ووڈ میں ان کی انٹری کو گوندا اورسلمان خان کی دوستی کے مرہون منت سمجھا جارہا ہے لیکن دوسری جانب ٹینا خود ان خبروں کی تردید کررہی ہیں۔
ٹینا اہوجا کا کہنا ہے کہ میرے والد گووندا نے کبھی بھی سلمان خان سے مجھے بالی ووڈ میں متعارف کرانے کا نہیں کہا اور نہ ہی میں نے کبھی اس ذریعے سے فلمی دنیا میں قدم رکھنا چاہتی تھی بلکہ یہ تمام افواہیں میڈیا کی جانب سے پھیلائی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سلمان خان میرے والد کے دوست ہیں جب کہ میری ان سے دو دفعہ ملاقات ہوئی ہے اور میں ان سے بات کرنے میں ہمیشہ جھجک محسوس کرتی تھی۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ کی کئی اداکاراؤں کوبھارتی فلم نگری میں متعارف کرانے کا سہرا سلمان خان کے ہی سر جاتا ہے جس میں سوناکشی سنہااور کترینہ کیف سمیت صف اول کی اداکارائیں شامل ہیں۔