ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان کم وبیش ایک سال کے عرصے کے بعد ایک بار پھر سلور اسکرین پر تہلکہ مچانے کے لیے تیار ہو گئے۔
سلمان کی اپنے بھائی سہیل خان پروڈکشنز کے بینر تلے ایکشن ڈرامہ فلم ’’جے ہو‘‘ کے ٹریلر اور گانوں کے بعد فلم کے ڈائیلاگ پروموز جاری کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
فلم میں سلمان خان کے ساتھ ثنا خان، تبو، ڈیزی شاہ، ڈینی ڈیزونگپا، اشمیت پٹیل اور برونا عبداللہ اہم کرداروں میں موجود ہیں جب کہ سنیل شیٹھی اور جنیلیاڈی سوزا بطور مہمان اداکار حصہ لے رہے ہیں۔