بالی وڈ (جیوڈیسک) بالی وڈ کے دبنگ خان کی ہنگاموں سے بھرپور نئی فلم ’’کِک‘‘ مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرہی ہے۔ فلم ریلیز کے پہلے 4 دن میں ہی 100 کروڑ کلب میں شامل ہو گئی۔
عید پر ایکشن کا طوفان لیکر پھر آگیا سلمان خان, بالی وڈ کے سلطان دبنگ خان کا جادو پھر سر چڑھ کر بولا اور فلم نے صرف چار دن میں 100 کروڑ کمالیے۔ فلم میں سلمان خان نے ایک چور کا کردار ادا کیا ہے۔
زور دار ڈائیلاگ بولے اور اپنی آواز میں گانا بھی گایا ۔فلم میں سلمان خان کا ڈانس بھی لوگوں کو خوب بھایا ۔کک سلمان خان کی لگاتار ساتویں فلم ہے جس نے 100 کروڑ کلب میں جگہ بنائی یہ اعزاز آج تک کوئی اداکار حاصل نہیں کر سکا۔