بالی ووڈ (جیوڈیسک) کے دل پھینک اداکار سلمان خان اس وقت اپنی نئی نویلی رومانوی گرل فرینڈ کیلئے ممبئی میں گھر کی تلاش میں مصروف ہیں۔
بھارت کے کنوارے فلم اسٹار سلمان خان ممبئی میں اپنی رومانیہ سے تعلق رکھنے والی دوست کے ساتھ آج کل خوشگوار وقت گذار رہے ہیں۔ آج کل اسٹیٹ ایجنٹ بنے ہیں اور اپنی گرل فرینڈ کیلئے ممبئی میں ایک آشیانے کی تلاش میں ہیں۔
رومانیہ کی مشہور اداکارہ لولیا وینٹر سلمان کی ان کی نئی فلم کیلئے رومانوی گانے میں مدد کر رہی ہیں۔ جو سلمان خان کے ساتھ حیدرآباد میں فلم کی شوٹنگ کے دوران بھی دیکھی گئیں۔ تب سے ہی سلمان اور لولیا سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں۔ ماضی میں بھی سلمان خان اس طرح کی مہربانیاں کرتے رہے ہیں انہوں نے کترینہ کیف کو بھی گھر دلانے میں انکی معاونت کی تھی۔