ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان نے ڈانس کے ماہر ہیرو ریتک روشن کو مات دیتے ہو ئے بالی ووڈ میں سب سے بہترین با ڈی رکھنے والے اداکار کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ایک بھارتی جریدے کی جانب سے کر ائے گئے آن لائن سروے میں 43.36 فیصد ووٹ حاصل کر کے سلمان خان پہلے جبکہ 42.81 فیصد ووٹ حاصل کر کے ریتک روشن اس رینکنگ میں دوسرے نمبر کے حقدار ٹھہرائے گئے۔
حیرت انگیز طور پر فرحان اختر اور جان ابراہام ابتدائی پانچ نمبروں میں جگہ بنانے میں ناکا م ہو گئے تاہم بالی ووڈ ماڈل اور ایکٹر Vidyut Jamwal تیسرے، ارجن رام پال چو تھے اور شاہد کپور پانچویں نمبر پر نمایا ں ہیں۔