ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے اکثر خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں اور اس بار انھوں نے اپنی نئی آنے والی فلم ’’کک‘‘ کی ساتھی اداکارہ جیکلین فرنینڈس کو اپنا جیون ساتھی قرار دے دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اپنی نئی آنے والی فلم ’’کک‘‘ کی پروموشن کے لئے ایک ٹی وی پروگرام میں سلمان خان اور جیکلین فرنینڈس ایک ساتھ آئے۔
اور بالی ووڈ کے دبنگ اداکار نے ساتھی اداکارہ کا تعارف جیکلین فرنینڈس خان (جے ایف کے) کی حیثیت سے کرایا۔ جب پروگرام کے ہوسٹ نے سلمان خان سے جے ایف کے سے متعلق سوال کیا تو دبنگ اداکار نے خاموشی میں ہی اپنی عافیت جانی جب کہ اس موقع پر جیکلین فرنینڈس شرماتی رہیں۔
واضح رہے کہ سلمان خان کے اس سے قبل ایشوریا رائے اور کترینہ کیف سمیت بالی ووڈ کی بیشتر اداکاراؤں کے ساتھ تعلقات کی خبریں میڈیا کی زینت بن چکی ہیں۔ سلمان خان اور جیکلین فرنینڈس فلم کک 27 جولائی کو ایک ساتھ دنیا بھر کے 5 ہزار سینما گھروں کی زینت بنے گی۔