ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ مسٹر دبنگ اداکار سلمان خان جو ’’سخاوت ‘‘ کرنے میں بھی جانے جاتے ہیں۔ انھوں نے گزشتہ روز مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے 50 لاکھ روپے عطیہ کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس ہفتے کشمیر کے سیلاب متاثرین کے لیے رقم عطیہ کی ہے۔
ذرائع کے مطابق سلمان خان کی طرف سے عطیہ کی گئی یہ بڑی امداد ہے جب کہ وہ ایک این جی او ’’انسان ‘‘ بھی چلا رہے ہیں جب کہ یہ کوئی اچھنبے کی بات نہیں ہے کہ انھوں نے کسی نیک کام کے لیے قدم اٹھایا ہے جو کچھ جموں اور کشمیر میں ہوا ہے یہ ایک قدرتی آفت ہے اور سلمان خان اس مشکل گھڑی میں ان متاثرین کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔