ممبئی (جیوڈیسک) لگتا ہے کہ بالی ووڈ کے بجرنگی بھائی جان کو اپنی سابقہ محبوبہ کترینہ کیف کی یاد ستانے لگی ہے کیونکہ انہوں نے خود ہی ان کے ساتھ دوبارہ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل دونوں پریمی ایک دوسرے سے منسلک میڈیا کے کسی بھی سوالات کا جواب دینے سے گریز کرتے تھے۔
دونوں اداکاروں نے فلم ایک تھا ٹائیگر میں اکھٹے کام کیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رپورٹس ہیں کہ دونوں اداکار ایک مرتبہ پھر جلد ہی پردی سکرین پر اکھٹے نظر آئیں گے کیونکہ سلمان خان کے بہنوئی اُتل اگنی ہوتری جلد ہی ایک نئی فلم پر کام شروع کرنے والے ہیں۔ سلمان خان نے اس فلم میں کام کرنے کیلئے حامی بھر لی ہے تاہم ابھی تک یہ پتا نہیں چل سکا ہے کہ کترینہ نے حامی بھری ہے یا نہیں۔
اس سے قبل بہنوئی اُتل اگنی ہوتری نے سلمان خان کے ساتھ مل کر فلم باڈی گارڈ بنائی تھی جس میں کترینہ کیف نے مہمان اداکار کے طور پر ایک گانے میں پرفارم کیا تھا۔