ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی اپنے مخصوص انداز کے باعث شہرت حاصل کرنے والا مشہور بھارتی ٹی وی رئیلٹی شو بگ باس سیزن سیون کی میزبانی پھر سے سلمان خان کرتے نظر آئیں گے۔ ذرائع حلقوں میں خبر سرگرم تھی کہ سلو بھائی اپنی فلمی مصروفیات کے باعث بگ باس سیزن سیون کی میزبانی کے فرائض سر انجام نہیں دے سکیں گے اسی لئے شو کے آرگنائزرز نے شاہ رخ خان سے رابطہ کیا ہے۔
یہ خبر اس وقت بے بنیاد ثابت ہو گئی جب بگ باس پروڈکشن کمپنی نے اعلان کر دیا کہ وہ دبنگ خان کے علاوہ کسی اور کو میزبان بنا ہی نہیں سکتے۔ پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ سلمان خان نے کنٹرکٹ پر دستخط کر دیئے ہیں اور جیسے ہی فلموں کی عکس بندی سے فری ہونگے ٹی شو کے سیزن سیون کا بھی آغاز کر دیا جائے گا۔