ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی این جی ٹیبالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان اپنی سابقہ گرل فرینڈ ایشوریہ رائے کو آج تک نہیں بھلا پائے یہاں تک کہ وہ اب انہیں دوسری خواتین میں بھی تلاش کرتے نظر آتے ہیں۔ اس بات کا انکشاف سلمان خان نے اپنے ریئلٹی شو بگ باس 7 میں شریک ایک امیدوار” اپورو اگنی ہوتری” اور انکی اہلیہ” شلپا اگنی ہوتری” سے بات چیت کے دوران کیا۔ سلمان خان نے شو کے دوران شلپا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں وہ بالکل ایشوریہ رائے جیسی لگتی ہیں خاص طور پر انکی آنکھیں تو بالکل ایشوریہ جیسی ہیں۔
سلمان نے مزید کہا کہ شاید یہی وجہ ہے کہ انکے شوہر اپورو اگنی ہوتری نے شلپا کو پسند کر کے ان سے شادی کی۔ واضح رہے کہ سلمان خان اور ایشوریہ رائے بچن کے درمیان دوستی کسی سے چھپی نہیں جس کا ذرائع پر بھی خوب چرچارہا ہے تاہم کئی سال بیت جانے کے بعد آج تک دونوں اداکار نا تو آپس میں بات کرتے ہیں اور نا ہی دوستی ختم ہونے کے بعدکسی بھی فلم میں ایکساتھ جلوئہ گر ہوئے ہیں۔