ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کے سلو بھائی سلمان خان بگ باس سیزن سیون کی ایک قسط کا پانچ کروڑ روپے معاوضہ لیں گے جو بھارت کی ٹی وی انڈسٹری میں ایک ریکارڈ ہے۔ ممبئی سینتالیس سالہ معروف اداکار نے شو کے منتظمین کے ساتھ بھارتی ٹی وی کی مہنگی ترین ڈیل کی ہے جسکی مالیت ایک سو تیس کروڑ روپے ہے۔
اداکار کا کہنا ہے کہ انکی کوشش ہے کہ وہ بگ باس سیزن سیون کی تمام اقساط کی ریکارڈنگ اپنے مقدمے کی سماعت سے قبل مکمل کروا دیں تاکہ وہ ذہنی طور پر مطمئن ہو جائیں۔ سلمان خان نے گزشتہ سال بھی بگ باس کے سیزن سکس میں ایک قسط کا ڈھائی کروڑ روپے معاوضہ لیا تھا۔ سیزن سیون کی چھبیس اقساط میں سلمان خان ڈبل رول میں نظر آئیں گے وہ فرشتے اور شیطان کا کردار ادا کریں گے۔