ممبئی (جیوڈیسک) 2009 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم وانٹڈ کے بعد سلمان خان اور پربھودیوا کی جوڑی ایک بار پھر سے ایکشن سے بھر پور فلم بنانے کا فیصلہ کر چکی ہے جس میں سلوبھائی پھر سے دبنگ کردار میں نظر آئینگے۔ کوریو گرافی سے ہدایتکاری کے شعبے میں قدم رکھنے والے پربھودیوا کی بطور ڈائریکٹر پہلی ہی فلم وانٹڈ شائقین میں اس قدر مقبول ہوئی تھی کہ اسکے بعد پربھو دیوا پر فلموں کی برسات ہی ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق سلمان خان نے ایک ایکشن فلم بنانے کے حوالے سے پر بھو دیوا سے رابطہ کیا ہے اور کوریو گرافر ٹرن ڈائریکٹر سے ایک بار پھر ایکشن پیک مووی بنانے کو کہا ہے جسکے ہیرو بھی سلمان خان ہونگے۔ توقع کی جارہی ہے کہ فلم وانٹڈ کی طرح اس فلم میں بھی رومانس کے چٹخارے کے ساتھ ساتھ فل ٹائم ایکشن بھی موجود ہو گا جسکی شوٹنگ اسی سال شروع کر دی جائیگی۔