ممبئی (جیوڈیسک) معروف بھارتی اداکار سلمان خان پر 2002 میں سڑک کنارے سوئے پانچ افراد کو کچلنے کے الزام میں 24 جولائی کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔ ممبئی سلمان خان آج ممبئی کی سیشن عدالت میں پیش ہوئے جہاں استغاثہ نے بتایا کہ 2002 میں انہوں نے اپنی لینڈ کروزر گاڑی سڑک کنارے سوئے پانچ افراد پر گاڑی چڑھا دی تھی۔
جس سے ایک شخص موقع پر ہلاک ہوگیا اور باقی چار افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔ سلمان خان کو آگاہ کیا گیا کہ ان پر غیر ارادی قتل کے الزام میں چوبیس جولائی کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔ سماعت کے دوران سلمان سر جھکائے عدالتی کارروائی سنتے رہے۔