ممبئی (جیوڈیسک) سلمان خان کے شرٹ اتارنے کی وجہ نا گرمی ہے، نا ڈائریکٹرز کی ڈیمانڈ۔ پھر آخر وجہ کیا ہے؟ سلو میاں نے محنت کر کے جو باڈی بنائی، اسے وہ اکثر اپنی فلموں میں شرٹ اتار کے ضرور دکھاتے ہیں۔ سلمان خان کا کہنا ہے کہ یہ سب کرنے کا انھیں کوئی شوق نہیں۔
دبنگ خان یہ حرکت کرنے پرعادت سے مجبور ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ وہ آن اسکرین ہی نہیں بلکہ آف اسکرین بھی شرٹ اتارنے کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔ سلومیاں کہتے ہیں کہ انھیں ہر قسم کا کپڑا suite نہیں کرتا اس لئے وہ اپنی نئی ٹی شرٹس بھی پہننے سے پہلے washکرواتے ہیں اور موقع دیکھتے ہی اتار بھی دیتے ہیں۔