سلمان خان کی کک ، 200 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی ہے

Kick

Kick

بالی وڈ (جیوڈیسک) فلمی مبصرین کا کہنا ہے کہ فلم کک ، سلمان خان کی اپنی ہی فلم ، ایک تھا ٹائگر کا باکس آفس ریکارڈ توڑ دے گی ، جو اس نے 2012 میں قائم کیا تھا۔

پچھلے ہفتے کک کی آمدنی میں قدرے کمی دیکھی گئی ، لیکن یہ غیر متوقع نہیں تھی ، اس طرح کے اتار چڑھاو مختصر عرصے کے لئے آتے ہی ہیں۔

اور یہ دو سوکروڑکا بزنس کرنے والی فلموں کی فہرست میں جلد ہی شامل ہو جائے گی۔ باکس آفس پر دوسری کامیاب فلم ، ہمپٹی شرما کی دلہنیا کھڑی ہے ، جو لگ بھگ 80 کروڑ کما چکی ہے۔