ممبئی (جیوڈیسک) قسمت کی دیوی سلمان خان پر زیادہ ہی مہربان ہے، پہلے ہٹ اینڈ رن کیس اور اب چنکارہ ہرن کیس میں اداکار کو بری کر دیا گیا۔ بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی قسمت ان پر زیادہ ہی مہربان ہو گئی ہے۔
پہلے ہٹ اینڈ رن کیس سے چھٹکارا ملا اور اب چنکارہ اور کالا ہرن کیس سے بھی نجات مل گئی۔ راجستھان ہائیکورٹ نے اداکار سلمان خان کو دونوں کیسز سے بری کر دیا۔
ماتحت عدالت نے کالا اور چنکارہ ہرن کیسز میں سلمان خان کو بالترتیب پانچ اور ایک سال کی قید سنائی تھی۔ قانونی مسائل سے نجات کے بعد اب شائقین کو بالی ووڈ کے “سلو بھائی ” کی شادی کا انتظار ہے۔
سلو بھائی نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ نومبر میں اپنے سر پر سہرا سجانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔