سلمان خان “ٹائیگر زندہ ہے” کی عکسبندی کے دوران زخمی

Salman Khan

Salman Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار سلمان خان فلم ٹائیگر زندہ ہے کی عکسبندی کے دوران زخمی ہو گئے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلمان خان فلم ٹائیگر زندہ ہے کے ایکشن منظر کی عکسبندی کے دوران زخمی ہوئے۔ فلم میں کترینہ کیف اور سلمان خان 5 سال کے بعد ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

فلم 2012 میں بننے والی فلم ایک تھا ٹائیگر کا سیکوئل ہے جبکہ فلم دسمبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔