بالی وڈ (جیوڈیسک) بالی وڈ کے دبنگ سلمان خان ہمیشہ کی طرح اس بار بھی دھماک سے آئے اور ان کی آنے والی نئی ایکشن رومینٹک بالی وڈ فلم بجرنگی بھائی جان کا نیا کلپ ریلیز کر دیا گیا ہے۔
اس فلم میں سلمان خان نا صرف ایکشن میں نظر آئیں گے، بلکہ ایک پاکستانی بچی کے محافظ کے روپ میں بھی دکھائی دیں گے۔ کبیر خان کی ہدایات میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک پاکستانی لڑکی کے گرد گھو م رہی ہے، جو بھارت میں اپنے والدین سے بچھڑ جاتی ہے اور کسی کی مدد کے بغیر اس کا واپس جانا ناممکن ہو جاتا ہے۔
بجر نگی بھائی جان یعنی سلمان خان اس بچی کے محافظ بن کر اسے خیر خیریت سے واپس اس کے والدین کے پاس پاکستان پہنچانے کے لیے سر گرم ہو جاتے ہیں۔ اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ کرینہ کپور خان اور نواز الدین صدیقی بھی اہم کر دار ادا کر رہے ہیں، جسے اس چھوٹی عید پر دنیا بھر میں عام نمائش کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔