سلمان خان کی سکس پیک باڈی جعلی ہونے کا انکشاف

Salman Khan

Salman Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان جو گزشتہ کئی برس سے اپنی باڈی دکھا کر مداحوں کو گرویدہ بنائے ہوئے تھے ، اب حال ہی ان کے بارے میں معلوم ہوا ہے ان کی سکس پیک باڈی جعلی ہے۔

بھارت کے ایک مقامی ڈیجیٹل پروڈکشن سٹوڈیو نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ سلمان خان کی سکس پیک باڈی صرف اینی میشن کا کمال ہے۔ آج کل انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کی جانے والی ایک ویڈیو کا چرچا ہو رہا ہے۔

جس میں سلمان خان کے جسم کے مختلف زاویے دکھائے گئے ہیں جس سے پتہ لگتا ہے کہ سلمان خان کی سکس پیک باڈی صرف اینی میشن کا کمال ہے۔ دوسری جانب ایک بھارتی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ سب مذکورہ کمپنی کے ایک ملازم نے ویڈیو اپ لوڈ کی اور اسے نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔