ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے خلاف ٹی وی شو بگ باس سیزن 11 میں شامل زبیر خان نے مقدمہ درج کرا دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق زبیر خان نے سلمان خان کے خلاف ممبئی کے لوناوالا پولیس سٹیشن میں شکایت درج کرواتے ہوئے کہا کہ سلمان خان نے انہیں دھمکایا ہے کہ وہ انہیں انڈسٹری میں کام کرنے کے قابل نہیں چھوڑیں گے۔
اسکے علاوہ سلمان خان نے کہا ہے جب میں گھر سے باہر نکلا تو وہ مجھے اپنا پالتو کتا بنا دیں گے۔
دوسری جانب بالی ووڈ اداکار سلمان خان کا اس حوالے سے کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔