ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے سپردبنگ اسٹار سلمان خان اور فلم نگری کے سنجو بابا سنجے دت کے درمیان گزشتہ کئی ماہ سے ناراضگی چلی آرہی ہے تاہم اب اس کی وجہ بھی سامنے آ چکی ہے۔
بالی ووڈ ادکارسلمان خان نے سنجے دت کی جیل سے رہائی کے بعد پارٹی کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن دونوں اداکاروں کے درمیان تعلقات میں اچانک سرد مہری آگئی جس کے بعد دونوں نے تقریبات میں بھی ایک دوسرے کو نظر انداز کرنا شروع کردیا تھا جب کہ دونوں کے اختلافات کی وجہ اداکار رنبیر کپور کو ٹھہرایا جارہا تھا تاہم اب ایک نئی وجہ سامنے آئی ہے جس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے سنجے دت کو مشورہ دیا کہ ان کی منیجرریشماں شیٹھی کو وہ بھی اپنا منیجر رکھ لیں جس پر سنجو بابا حامی بھرتے ہوئے ریشماں سیٹھی کو اپنا منیجر بنا دیا تاہم فلموں میں کام کے معاوضے میں اضافے کے باعث سنجے دت کو فلموں کی پیشکش نہ ہونے پر تشویش ہوئی جس پرسنجو بابا نے بازپرس کی تو خاتون منیجر ذمہ دار نکلی جسے انہوں نے فوراً نوکری سے چلتا کردیا اور یہی بات سلمان خان کو ناگوار گزری جس کے بعد انہوں نے اپنے پرانے دوست سے ناطہ توڑ دیا۔
یہی وجہ ہے کہ مختلف تقریبات میں دونوں اداکار ایک دوسرے کو نظرانداز کرتے رہتے ہیں۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اور سنجے دت کی جوڑی اپنی مضبوط دوستی کے حوالے سے جانی جاتی تھی جب کہ دونوں اداکاروں نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام بھی کیا ہے۔