ممبئی (جیوڈیسک) اسی سال کے آغاز میں بھی ایسی خبریں آئیں تھی کہ سلمان نے شادی کا ارادہ کر لیا ہے اور اس سال کے آخر تک وہ اپنی گرل فرینڈ لولیا سے خاموشی سے شادی کر لیں گے۔ فی الحال اس بات کی تصدیق سلمان خان اور لوليا میں سے کسی نے بھی نہیں کی ہے۔
سلمان اور لولیا اپنے تعلقات کو لے کر اکثر سرخیوں میں چھائے رہتے ہیں۔ دونوں کو اکثر ایک ساتھ بھی دیکھا گیا ہے۔
لوليا فلم بجرنگی بھائی جان کی شوٹنگ کے وقت سیٹ پر بھی دیکھی گئی تھیں۔ اتنا ہی نہیں گزشتہ سال سلمان کی بہن ارپتا کی شادی میں بھی لوليا پہنچی تھیں۔ وہ سلمان کے پورے کنبہ سے مل چکی ہیں۔