ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ سپر سٹار سلمان خان سترہ سال بعد ایک بار پھر شائقین کو نئی فلم میں ڈبل رول کرتے نظر آئیں گے۔
بالی وڈ کے دبنگ خان نے انیس سو ستانوے کی فلم جڑواں میں ڈبل رول کیا۔ اداکار سترہ سال بعد ایک بار پھر ڈبل رول کرنے کے لیے تیار ہیں۔ سورج برجاتیا کی فلم میں سلمان خان ڈبل رول کریں گے۔
کہا گیا ہے نئی فلم کی کہانی شاہی خاندان کے گرد گھومتی ہے جس میں سونم کپور شہزادی کا کردار نبھائیں گی۔
بونی کپور کی فلم نو اینٹری میں اینٹری کے بارے میں بھی یہی خبر ہے کہ شائقین اس فلم میں سلو بھائی کو ڈبل رول میں دیکھیں گے۔