سلمان خان، شاہ رخ خان کے درمیان لگتا ہے سب کچھ ٹھیک نہیں

Salman Khan Shah Rukh Khan

Salman Khan Shah Rukh Khan

ممبئی(جیوڈیسک) اداکار سلمان خان سے جادو کی جپھی کے بعد ذرائع کی توجہ کا مرکز بننے والے بالی وڈ کنگ سلمان خان کے بارے میں کچھ کہنے سے انکاری ہو گئے۔ ایک افطار پارٹی میں گلے مل کر سب کے گلے شکوے دور کرنے والے اداکار سلمان خان اور بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے درمیان لگتا ہے سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔

حالانکہ اس جادو کی جپھی کے بعد ذرائع نے دونوں سپر سٹارز کی خوب تعریفیں کی تھیں اور ان کے اس اقدام کو سراہا تھا لیکن گزشتہ روز صحافیوں نے کنگ خان سے سلمان خان کے بارے میں کوئی سوال کیا تو انہوں نے جواب دینے سے انکار کر دیا۔ لگتا ہے ابھی دونوں فنکاروں کا دل صاف نہیں ہوا۔