ممبئی (جیوڈیسک) ان دنوں سلمان خان کی بہن ارپتا کی شادی میں شوبز شخصیات اور خاندانوں کو ایک ساتھ دیکھنے اور ان پر تبصروں کی خبریں ہیں وہیں پر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی شادی کی تقریب میں شرکت سے متعلق اطلاعات ہر ایک کی زبان پر ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ شاہ رخ خان گرچہ حیدرآباد میں ارپتا کی شادی کی تقریب میں تو شریک نہیں ہوسکے مگر انھوں نے ممبئی کے تاج فلک نما ہوٹل میں اس شادی کے عشائیہ میں شرکت کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔ صرف یہی نہیں اس دوران وہ سلمان خان کی فیملی کے ساتھ رہے۔
خصوصی طور پر وہ سلمان کی والدہ سلمیٰ خان کے ساتھ رہے جو شاہ رخ سے بڑی محبت سے پیش آتی رہیں تو دوسری طرف دونوں سپر اسٹارز سلمان خان اور شاہ رخ خان نے اس تقریب میں سنگیت سیکشن کے دوران چل چھیاں چھیاں گانے پر ایک ساتھ ڈانس بھی کیا اور اس کے ساتھ ساتھ ڈانس فلور پر دونوں اداکار اپنے ساتھی اداکاروں اور دوستوں کے دل بھی جلاتے رہے۔
بالی ووڈ کے ارب پتی ہیرو سلمان خان نے اپنی بہن ارپتا کو شادی کے تحفے میں پہلے تو بہن کو ایک شاندار بنگلے کا تحفہ دیا جس کی قیمت 16 کروڑ بھارتی روپے (تقریباً 26 کروڑ 50 لاکھ پاکستانی روپے) ہے اور پھر ایک چمکتی دمکتی رولز رائس فینٹم کار جس کی قیمت 4 کروڑ ہے، بھی شادی کے تحفے کے طور پر پیش کی ہے۔ اسی طرح شاہ رخ خان نے دلہن کو انتہائی مہنگے ڈیزائینر بیگ تحفے میں دیے ہیں۔