ممبئی (جیوڈیسک) دبنگ ہیرو اور ڈان پکے دوست بن گئے، سلمان خان اور شاہ رخ خان سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کی فلموں کی تشہیر کرنے میں مصروف ہیں۔
دل والے کی شوٹنگ میں مصروف شاہ رخ نے اپنی ٹیم کے ساتھ سلمان کی نئی فلم پریم رتن دھن پایو کے گانے پر پرفارم کیا، جواباَ دبنگ ہیرو بھی میدان میں آئے اور شارخ کی فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے کے گانے پر رقص کے جوہر دکھائے۔
سلمان خان کی فلم پریم رتن دھن پایو اور شارخ خان کی فلم دل والے اس سال نئے ریکارڈ بنانے کو تیار ہیں۔