ممبئی (جیوڈیسک) اربوں کی فلمیں دینے والے سلمان خان سادگی میں کسی سے کم نہیں ،ممبئی میں رکشہ میں سفر کرتے نظر آئے۔
سلمان خان اپنے والد سلیم خان کے ساتھ اپنے بھائی سہیل خان کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کرنے ان کے گھر گئے۔ تقریب سے واپسی پر بجرنگی بھائی جان نے گھر جانے کیلئے اپنی مہنگی گاڑی کے بجائے رکشے میں سفر کیا۔
ممبئی کی سڑکوں پرسلمان خان کو رکشے میں سفر کرتے دیکھ کر ان کے مداح حیران رہ گئے اور اس دوران ان کی خوب تصاویر بھی بنائیں ۔