ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان کی بہن ارپیتا خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے جس کا نام عاہل رکھا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ ووڈ اداکار سلمان خان کی بہن ارپیتا خان کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے جس کا نام “عاہل” رکھا گیا ہے۔ ارپیتا خان کے شوہرایوش شرما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پربیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا۔
دوسری جانب سلمان خان کے بڑے بہنوئی اداکاراورپروڈیوسراتل اگنی ہوتری نے ارپیتا کے بیٹے کی تصویرسوشل میڈیا پرشیئر کی جس میں سلمان کے والد سلیم خان سمیت دیگراہل خانہ بھی موجود ہیں۔ واضح ر ہے کہ سلمان خان کی بہن ارپیتا خان کی شادی 2014 میں بزنش مین ایوش شرما سے ہوئی تھی۔