سلمان خان کا زیادہ وقت گھر میں اگی سبزیوں کی دیکھ بھال میں گزرنے لگا

Salman Khan

Salman Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ سپر سٹار سلمان خان صحت مند زندگی کے تمام اصولوں پر عمل پیرا ہونے لگے ، اداکار آج کل اپنا زیادہ وقت ، گھر کے لان میں لگائی سبزیوں کی دیکھ بھال کرنے میں گزارتے ہیں۔

جان ہے تو جہاں ہے سلو بھائی نے الکوحل ، سگریٹ نوشی سے جان چھڑائی اور صحت مند زندگی کے اصولوں کی پیروی کرنے لگے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نے اپنے گھر کے باغیچے میں آلو ، کدو اور ٹماٹر اگا لیے ہیں۔ سلمان خان کسی بھی قسم کی کھاد کے استعمال کیے بغیر ان سبزیوں کی خوب دیکھ بھال کر رہے ہیں۔

اداکار کا ماننا ہے کہ کیمکلز کے استعمال سے سبزیوں کی غذائیت کے ساتھ ان کی افادیت کو بھی گھٹا دیتی ہے۔ اداکار کے والد سلیم خان بھی اپنے بیٹے کے اس عمل پر خاصے خوش ہیں۔