ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کا کہنا کہ نئے فنکار فلم انڈسٹری میں اچھا کام کر رہے ہیں جب کہ اداکار ورن دھون کو دیکھ کر مجھے اپنی جوانی کے دن یاد آجاتے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نئے اداکاروں سے اتنے متاثر ہوئے کہ ان کے کام کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔ ان کا کہنا ہے کہ نئے فنکاربہت اچھا کام کررہے ہیں جب کہ بہت سے نوجوانوں اداکاروں میں ہم پرانے اداکاروں کا عکس بھی دکھائی دیتا ہے۔ ورن دھون کے حوالے سے سلمان خان نے کہا کہ ورن میرے جیسے لگتے ہیں اور انھیں دیکھ کر مجھے اپنی جوانی یاد آجا تی ہے۔
فلم ’باغی‘ میں بہترین اداکاری کرنے والے ٹائیگر شروف کے بارے میں سلمان خان نے کہا کہ وہ بھی بہت قابل اداکار ہیں جب کہ سورج پنچولی بھی اچھے اداکار ہیں، سدھارتھ ملہوترا اور ادیتیہ رائے کپور بھی بہترین کام کر رہے ہیں۔