ممبئی (جیوڈیسک) فلموں کے کامیابی کی ضمانت سمجھے جانے والے بالی وڈ کے سلو بھائی نے اٹھارہ نومبر کو شادی کرنے کا اعلان کر دیا ۔ تاہم شادی کے سال والے سوال کو گول کر گئے ۔
اپنے مداحوں کوطویل انتطار کرانے کے بعد بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے شادی کے لیے ہاں کر دی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں ایک تقریب کے دوران ثانیہ مرزا کی جانب سے پوچھے گئے شادی سے متعلق سوال پر بجرنگی بھائی جان کا کہنا تھا کہ میں 18 نومبر کو شادی کروں گا مگر کس سال یہ پتہ نہیں ۔
سلمان خان نے یہ بھی بتایا کہ اُن پر اپنی والدہ اور بہنوں کی طرف سے شادی کرنے کے لیے بہت دباؤ ہے ۔ سلمان خان ان دنوں رومانیہ سے تعلق رکھنے والی ماڈل لولیا وینتر کے ساتھ دیکھے جاتے ہیں اور امکان ہے کہ انہی سے شادی کریں گے ۔