سلمان خان کے ساتھ فلم میں کام کرنا چاہتی ہوں,دیپیکا پاڈوکون

Dypyka

Dypyka

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ دیپیکا پاڈوکون نے شاہ رخ خان کے بعد سلمان خان کے ساتھ فلم کرنے کا ارادہ ظاہر کر دیا۔ یہ جوانی ہے دیوانی کی کامیابی کے بعد بھارتی اداکارہ دیپیکا پاڈوکون ان دنوں اپنی فلم چنائی ایکسپریس کی پروموشن میں مصروف ہیں۔

ان کے ساتھ شاہ رخ خان فلم میں نظر آئیں گے اور یہ انکی شاہ رخ خان کے ساتھ دوسری فلم ہے۔ فلم کی شوٹنگ کے دوران انہوں نے زرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ کے خانوں میں اب وہ سلمان خان کے ساتھ فلم کرنا چاہتی ہیں جبکہ انکی خواہش ہے کہ عامر خان اور ریتھک روشن کے ساتھ بھی فلم میں کام کریں۔