واشنگٹن (جیوڈیسک) صدر اوباما نے کہا ہے کہ امریکہ یمن اور شام پر سعودی تشویش سے اتفاق کرتا ہے۔ اوباما نے یہ کلمات جمعے کے روز وائٹ ہاؤس میں سعودی بادشاہ سلمان سے ملاقات سے قبل کہے۔
شاہ عبداللہ کی ہلاکت کے بعد اور جنوری میں عنان حکومت سنبھالنے کے بعد عرب رہنما کا یہ امریکہ کا پہلا دورہ ہے۔
امریکی صدر نے کہا ہے کہ بادشاہ اس بات کے خواہاں ہیں کہ حالیہ دنوں میں ایران کے ساتھ جوہری معاملے پر طے ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد کے بارے میں بات کی جائے۔ سعودی عرب کو اس سمجھوتے پر تحفظات ہیں۔