ترکی (جیوڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے سعودی فرماں روا سلمان بن عبدالعزیز آلسعود سے ٹیلی فون پر ان کے بھائی ترکی بن عبدالعزیز کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
صدر ایردوان نے کہا کہ انہیں جناب ترکی کی وفات پر گہرا افسوس ہوا ہے۔
سعودی عرب کے پہلے فرماں رواں شاہ عبد العزیز کے 21 بیٹوں میں شامل امیر الترکی بن عبدالعزیز 84 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔