ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے کنگ خان اور سلمان میں پیشہ ورانہ رقابت تو جاری رہتی ہے اور وہ کم ہی ایک دوسرے کے سامنے آتے ہیں لیکن جب آتے ہیں تو وہ میڈیا کی نظر میں ضرور آتے ہیں۔ بھارتی ذرائع کے مطابق سلمان اور شاہ رخ نے ممبئی میں ایک افطار پارٹی میں شرکت کی۔
افطار پارٹی کا اہتمام کانگریس رہنما بابا صدیقی نے کیا تھا۔ شروع میں دونوں نے ایک دوسرے کو نظر انداز کرنے کی کوشش کی لیکن پھر ہاتھ ملایا اور گلے ملے،شاہ رخ اور سلمان کے گلے ملنے کی خبر بھارتی ذرائع کی اہم خبر بن گئی اور کہنے والے کہہ رہے ہیں کہ انکی ناراضگی ختم ہو رہی ہے اور وہ پھر دوست بن رہے ہیں۔