نوشہرہ (جیوڈیسک) نوشہرہ میں دریائے کابل کے کنارے سلفیاں لینا 18 سالہ ثمن کو مہنگا پڑ گیا، سیلفی لیتے ہوئے ثمن پاؤں پھسلنے سے دریا میں جاگری۔ پولیس کے مطابق فرسٹ ائیر کی طالبہ ثمن دریائے کابل کے کنارے سیر و تفریح کے دوران اپنی سہیلیوں کے ہمراہ سیلفی بنا رہی تھی کے اچانک پاؤں پھسل جانے سے دریا ئے کابل میں گر گئی۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے تلاش شروع کر دی تاہم اب تک ثمن کو تلاش نہیں کیا جا سکا۔
خیال رہے کہ حال ہی میں جاری اعداد و شمار کے مطابق سیلفی کے سبب جان کی بازی ہار جانے والے افراد کی تعداد میں اضافے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ سیلفی کا جنون ہر سال تقریبا 43 افراد کی جان لے لیتا ہے۔