جہلم (جیوڈیسک) جہلم کی مقامی عدالت نے پاکستانی نژاد برطانوی خاتون سامعہ کے قتل میں ملوث ملزمان کو پانچ روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ، پولیس نے ملزمان کو پروٹوکول کے ساتھ پرائیویٹ گاڑی میں عدالت میں پیش کیا۔
ایک ماہ قبل جہلم میں قتل ہونے والی سامعہ کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث سابق شوہر شکیل اور سامعہ کے والد کو منہ پر کپڑا ڈال کر عدالت لایا گیا ۔ ملزمان کو پولیس کی گاڑی کے بجائے نجی وین میں لایا گیا۔
عدالت میں پولیس نے استدعا کی کہ ابھی تفتیش مکمل نہیں ہوئی اس لیے ملزمان کا مزید پانچ روز کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو پانچ روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔