چوہدری سمیع اللہ آف سعودیہ عرب نے برادری اور ساتھیوں سمیت چوہدری اعجاز احمد آف میانہ چک کی حمایت کا اعلان کر دیا
Posted on February 6, 2013 By Zain Webmaster سٹی نیوز
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)چوہدری سمیع اللہ آف سعودیہ عرب نے برادری اور ساتھیوں سمیت سابق صوبائی وزیر راہنما پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی112چوہدری اعجاز احمدآف میانہ چک کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
اعلان حمایت کے موقع پر انہوں نے کہا کہ میں اور میری برادری اور ساتھی تن من دھن سے میانہ چک خاندان کے ساتھ ہیں اور الیکشن کمیشن میں ان کی حمایت ڈنکے کی چوٹ پر کریں گے اور ہمارے حلقہ میں تمام عوام کی نظریں چوہدری اعجاز احمد آف میانہ چک پر لگی ہوئیں ہیں۔