سام سنگ نے جدید کسٹمرز سروس سینٹر قائم کر دیا

Samsung

Samsung

کراچی (جیوڈیسک) سام سنگ نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں جدید کسٹمرز سروس سینٹر قائم کر دیا ہے۔ اس موقع پر سام سنگ کے منیجنگ ڈائریکٹر جان پارک نے کہا کہ سام سنگ نے ہمیشہ اپنے صارفین کو بہترین سروسز فراہم کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس نئے کسٹمرز سروس سینٹر کے آغاز کی بڑی وجہ صارفین کو یہ باور کروانا ہے کہ سام سنگ اپنے صارفین کو اعلیٰ معیار کی الیکٹرونکس اور بعد از سروس مہیا کرتا ہے۔ جان پارک نے مزید کہا کہ اس نئے اور جدید کسٹمر سروس سینٹر کا آغاز کمپنی کی مسلسل کوششوں کو اجاگر کر رہا ہے کہ کیسے کمپنی اپنے معزز صارفین کو جدید، آسان اور بہترین سروسز فراہم کر رہی ہے۔