سام سنگ موبائل بنانے والوں نے ہینڈ سیٹ سام سنگ گلیکسی ایس فور کو عوام میں متعارف کرانے کیلئے ملکی سطح پر روڈ شو سیریز کا آغاز کر دیا ہے
روڈ شو کا مقصد گلیکسی ایس فور کی خصوصیات سے عوام کو آگاہی فراہم کرنا ہے۔ روڈ شو کو پرکشش بنانے کیلئے شو میں صارفین کے گلیکسی ایس فور کے ذریعے لی گئی تصاویر اور شوٹ کیے گئے ڈرامے شامل کئے جائیں گے۔ شو کی افتتاحی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کی شخصیات نے شرکت کی۔
روڈ شو مزید تین روز تک جاری رہے گاجہاں گلیکسی ایس فور خریدنے والوں کو خصوصی ڈسکاونٹ دیا جائے گا۔ اس موقع پر سام سنگ کی مارکیٹنگ ہیڈ ناجیہ اکبر کا کہنا تھا کہ سام سنگ گلیکسی ایس 4میں تمام جدید خصوصیات موجود ہیں جنہیں صارفین کی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے۔