سان ڈیاگو : غلط مقدمے میں ملوث نوجوان کو رقم کی ادائیگی

San Diego

San Diego

پولیس کی غلطی حکومت کو مہنگی پڑگئی۔ حکومت نے گرفتار طالبعلم کو رہائی بھی دی اور ساتھ میں مزے کرنے کے لئے تیس لاکھ یورو بھی دئیے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چونگ کو دوہزار بارہ میں امریکی ریاست سان ڈیاگو سے منشیات فروشوں کے خلاف کئے جانے والے کریک ڈاون کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

جس کے بعد چونگ کو پانچ دن بغیر کھانے پینے کی اشیا فراہم کئے قید خانے میں رکھا گیا تھا۔ جس کے باعث اسکے گردے ضائع ہو گئے تھے۔ حکومت نے غلط مقدمے میں ملوث کرنے پر چونگ کو رقم کی ادائیگی تو کردی تاہم ابھی تک واقعے کے ذمہ داران کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کی جاسکی ہے۔