سین میرینو موٹو جی پی، مارک مارکوئیز نے جیت کے عزم کا اظہار کر دیا

Marc Marquez

Marc Marquez

اٹلی (جیوڈیسک) موٹو جی پی ورلڈ چیمپئن مارک ماکوئیز نے سین میرینو موٹو جی پی موٹو جی پی ریس جیتنے کے عزم کا اظہار کر دیا۔ اٹلی کے موٹو جی پی سرکٹ پر عالمی چیمپئن کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

سپینش رائیڈر نے ریس میں فتح کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ مارکیز کا کہنا ہے کہ میسانو ورلڈ سرکٹ پر فتح کے لیے انہیں ویلنٹینو روسی اور جارج لورینزو سے سخت مقابلہ درپیش ہو گا۔ مارکوئیز رواں سیزن کی بارہ ریسوں میں سے گیارہ ٹائٹلز اپنے نام کر چکے ہیں جبکہ انہیں دس پول پوزیشنز کا بھی اعزاز حاصل ہے۔

اس سرکٹ پر لورینزو تین بار فتح سمیٹ چکے ہیں جبکہ مارکیز صرف ایک ٹائٹل جیت سکے ہیں۔ سان موٹو جی فائنل ریس چودہ ستمبر کو ہو گی۔